Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہند ، دہشتگرد حملوں سے متاثر تیسرا بڑا ملک

نئی دہلی ... امریکی محکمہ خارجہ نے ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ دنیا میں ہندوستان دہشتگرد حملوں سے متاثر ہونے والا تیسرا ملک ہے جبکہ دوسرے ممالک عراق اور افغانستان ہیں۔ رپورٹ کے مطابق ہند میں جو بھی دہشتگرد حملے ہوتے ہیں ان میں 53فیصد حملے ماﺅ باغی کرتے ہیں اور یہ گروپ طالبان اور الشباب کے بعد چوتھا بڑا اورسب سے خطرناک دہشتگرد گروپ ہے۔2015ءتک پاکستان دنیا میں دہشتگرد حملوں سے متاثرہ تیسرا ملک تھا۔ اس فہرست میں ہند کا نام مسلسل دوسرے سال لیا گیا۔2017ءکے دہشتگرد حملوں میں کشمیر میں خاص طور پر اضافہ ہوا۔ یہ اضافہ تقریباً24فیصد ہے۔ ان حملوں میں مرنے والوں کی تعداد میں 89فیصد اضافہ ہوا ہے۔ پچھلے سال ہندوستان بھر میں دہشتگردی کے 860واقعات پیش آئے جس میں سے صرف 25فیصد جموں و کشمیر میں ہوئے۔ ادھر ہندوستانی حکام کا کہناہے کہ پاکستان اور ہندوستان میں ہونے والی دہشتگردی میں بڑا بھاری فرق ہے کیونکہ سارے حملوں کا ذمہ دار پاکستان ہے جبکہ دوسری طرف پاکستان میں حملے دہشتگرد گروپ کرتے ہیں جس کی خود پاکستان کئی عشروں تک حمایت کرتا رہا تھا۔
 
 

شیئر: