Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بیوی نے شوہر کی زبان کاٹ لی

نئی دہلی۔۔۔۔دہلی میں بیوی نے جھگڑے کے دوران اپنے شوہر کی زبان دانت سے کاٹ لی جس سے 22 سالہ نوجوان تقریباًآدھی زبان کھو بیٹھا۔وہ بیگم کی اس حرکت سے حیرت میں پڑگیا۔ پولیس کے مطابق دہلی کے رنہولا علاقہ کے لوگوں نے بتایا کہ بیوی اور شوہر میں اکثر لڑائی جھگڑا ہوا کرتا تھا۔ واقعہ کے روز بھی لڑائی ہونے سے خاتون نے ناراض ہوکر شوہر کی زبان دانت سے کاٹ لی۔نوجوان کو زخمی حالت میں صفدر جنگ اسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں علاج جاری ہے۔ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ زبان کوآپریشن کرکے جوڑدیا گیا تاہم یہ کہنا مشکل ہے کہ وہ دوبارہ بول پائے گا یا نہیں۔زخمی شخص کے والد نے پولیس اسٹیشن میں بہو کیخلاف شکایت در ج کرادی۔ پولیس نے خاتون کو آئی پی سی کی دفعہ 326 کے تحت گرفتار کرلیا۔ واضح ہوکہ اس دفعہ کے تحت عمر قید بھی ہو سکتی ہے۔
مزید پڑھیں:- - - - -امپھال میں دھماکہ، 3 افراد زخمی

شیئر: