جمہوریت کیلئے بیگم کلثوم نواز کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائیگا
مسلم لیگ (ن) کے مقامی رہنما کی رہائش پر نواز شریف کی اہلیہ کیلئے دعائیہ تقریب
ابو علی بڈانی
طائف : مسلم لیگ کے چیف آرگنائزرراجا کمال خان کی جانب سے مسلم لیگ( ن) سعودی عرب کے رہنما راجہ محمد ریاض کی رہائش پر سابق وزیراعظم نوازشریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کے ایصال ثواب کیلئے دعائیہ تقریب منعقد ہوئی جس میں طائف اور گردنواح سے کثیر تعداد میں کارکنوں کے علاوہ کمیونٹی نے شرکت کی۔مولانا افتخار احمد وٹو نے تلاوت قران پاک سے تقریب کا آغاز کیا۔ادارہ جالیات شمالی طائف کے اہم عہدیدار اور مذہبی ا سکالر مولانا مقبول احمد سلفی نے زندگی موت ،جہنم جنت ، موت کے بعد کے منظر پر تفصیلی روشنی ڈالی۔ انکا کہنا تھا کہ اس دنیا میں انسان کا ٹھکانا عارضی ہے۔ اصل زندگی موت کے بعد شروع ہوتی ہے، اس کیلئے ہمیںآخرت کی تیاری کرنی چاہوے۔ آجکل سوشل میڈیاکا زمانہ ہے۔ ہم کسی چیز کو شیئر کرنے سے پہلے سوچیں کہ اس میں کوئی ایسی بری چیز نہ ہوکیونکہ جب ایک اچھی چیز شیئر کریں گے تو اس کا ثواب ملتا رہے گا لہذایسی چیز سے گریز کیا جائے۔ راجہ کمال خان نے کہا کہ محترمہ کلثوم نواز انتہائی شفیق اور بہادر خاتون تھیں۔ انہوں نے جمہوریت کیلئے جتنی قربانیاں دیں وہ ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ اللہ پاک کا لاکھ لاکھ شکر ہے کہ میاں محمد نواز شریف جیل سے باہر آگئے ۔ تقریب کے آخر میں کلثوم نواز کی درجات کی بلندی کیلئے دعا کرائی گئی۔ مولانا مقبول سلفی نے اجتماعی دعا کرائی۔ تقریب میں چوہدری غلام سرور،محمد تاج ملک، بڈانی ویلفیئرٹرسٹ کے نائب صدر اختر خان بڈانی، ڈاکٹر محمد اسلم،انجینیئر مرزا اسد،محمد مقصود، فاروق خان،ساقب شمس،نعمان مقصود ،غلام مصطفی عامر، راجہ بلال ، راجہ طلال، مولانا افتخار احمد وٹو،جاوید بڈانی،محمد ناصر کمال،شیخ حسنات غنی، شبیر ملک، محمد مسلم،تیمور راجا، ڈاکٹر غلام محمد جویو ،منصور عزیز قریشی اور ممتاز احمد بڈانی نے شرکت کی۔