کراچی... سابق صدر آصف علی زرداری نے پاک، ہند تعلقات کے حوالے سے کہا ہے کہ اس طرح کے ماحول میں یا اس طرح کی حکومتوں میں تو یہی ہوگا۔منگل کو بینکنگ کورٹ میں پیشی کے موقع پرصحافی نے سوال کیا کہ پاکستان اور ہند کے تعلقات خراب ہوگئے۔ زرداری نے کہا کہ اس طرح کے ماحول میں یا اس طرح کی حکومتوں میں تو یہی ہوگا۔ منی بجٹ کے حوالے سے سوال پرانہوں نے کہا کہ منی بجٹ نہیں منی ڈرامہ پیش کیا گیا۔ دریں اثناء بینکنگ کورٹ نے منی لانڈرنگ کیس میںسابق صدر آصف علی زرداری، فریا ل تالپور اور انور مجید کے تین بیٹوں کی ضمانت میں16 اکتوبر تک توسیع کردی ۔سابق صدر آصف علی زرداری، فریال تالپور سمیت ضمانت پر رہا ملزمان کی ضمانت کا آج آخری دن تھا۔ کیس میں نامزد تمام ملزمان کو پیش ہونے کا حکم دیا گیا تھا۔