Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

از خود چلنے والا امریکی بحری جہاز

واشنگٹن ..... ... امریکہ نے132فٹ طویل بحری جہاز تیارکرلیا جسکی خصوصیت یہ ہے کہ اس میں عملے کا کوئی رکن سوار نہیں ہوگا اور ہزاروں میل کا سفر یہ از خود طے کریگا۔ اس پر 20ملین ڈالر لاگت آئی ہے او ریہ ایک گھنٹے میں 27ناٹ کی رفتار سے چلا کریگا۔ اب اسے سان ڈیاگو میں سمندر میں اتار ا جارہا ہے جہاں اس پرتجربات ہونگے۔ اسے ”سی ہنٹر“ کا نام دیا گیا تھا او رکسی بھی عملے کے بغیر 30سے 90دن تک سمندر میں رہیگا اور خود ہی بندرگاہ سے روانہ ہوکر واپس آنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔اس کا آزمائشی سفر 2017ءکے اوائل تک جاری رہیگا۔ ماہرین کا کہناہے کہ اس جہاز کے نتیجے میں فوج کی بحری صلاحیت میں انقلابی تبدیلیاں آئیں گی جبکہ تجارتی بنیاد پر بھی شپنگ کے شعبے میں تبدیلی ہوگی۔ اگرچہ اس کا تجربہ کرنے کیلئے شروع میں ایک کپتان کی ضرورت ہوگی مگر بعد میں کسی انسان کی ضرورت نہیں رہیگی۔
 

شیئر: