Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نیوزی لینڈ کے ساحل پر پراسرار پائپ

آکلینڈ .... نیوزی لینڈ کے ساحل پر ایک پراسرار پائپ جیسی چیز بہہ کر آگئی ہے۔ یہ 100 میٹر طویل ہے۔ ماحولیاتی کونسل کے ایک عہدیدار کا کہنا ہے کہ مد و جزرکے نتیجے میں یہ بہہ کر آیا ہے۔ ساحل سے اسے ہٹا دیا جائیگا۔ حکام ابھی جائزہ لے رہے ہیں کہ یہ پائپ کس چیز سے تیار ہوا ہے؟ جبکہ ایک شخص نے کہا کہ پولی ایتھلین پائپ ہے جو ڈریلنگ کے کام آتا ہے۔ ایک شخص کا کہناتھا کہ ہوسکتا ہے کہ تسمانیہ میں مقامی کسان اسے استعمال کرتے ہوں۔ جبکہ بیشتر لوگوں نے کہا ہے کہ ہوسکتا ہے کہ یہ سمندرمیں تیل کے کنووں کی کھدائی کے دوران استعمال ہوتاہو۔ ایک ہفتے قبل بھی اسی قسم کی پراسرار چیز ساحل پر بہہ کر آئی تھی۔ ایک راہگیر نے اسکی تصاویر اتار کر سوشل میڈیا پر ڈالی تھیں۔

شیئر: