Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

رکن اسمبلی سنگیت سوم کے گھرپر فائرنگ اور بم سے حملہ

میرٹھ۔۔۔۔ بی جے پی کے شعلہ بار رہنما اور سردھنا سے رکن اسمبلی سنگیت سوم کے مکان پرکارسوارنامعلوم حملہ آوروں نے اندھا دھند  فائرنگ اور ہینڈ گرینیڈ سے حملہ کردیا۔بم سنگیت کی کار کے نیچے جاگر ا۔اتفاق سے بم پھٹنے سے رہ گیا۔ اس وقت سنگیت سوم گھر پر موجود تھے۔ سیکیورٹی گارڈ نے بتایا کہ کالے کپڑوں میں ملبوس اسلحہ بردار شخص نے کار سے اتر کر اندھا دھند فائرنگ شروع کردی۔جوابی کارروائی کرنے سے قبل ہی وہ ہینڈ گرینیڈ پھینک کر فرار ہوگیا۔حملے کے بعد سنگیت سوم نے کہا کہ مجھے کہیں سے کسی طرح کی دھمکی نہیں ملی۔ 2سال قبل ایک فون آیا تھا جس میں گرینیڈ بم سے حملے کی بات کہی گئی تھی۔ حملے کے بعد رکن اسمبلی کے گھر پر سیکیورٹی میں اضافہ کردیا گیا۔ پولیس نے نامعلوم حملہ آور کیخلاف رپورٹ درج کرکے تحقیقات شروع کردی۔
مزید پڑھیں:- - - -کانپور: ڈھابہ میں کھانے پر جھگڑا، نوجوان کو پیٹ کر ہلاک کردیا

رائے دیں، تبصرہ کریں

شیئر: