Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جرائم کے واقعات پر یوگی حکومت نے کیا 13آئی پی ایس افسروں کا تبادلہ

لکھنؤ۔۔۔۔اتر پردیش کی یوگی حکومت نے ریاستی پولیس فورس میں تبدیلی کرتے ہوئے متعدد آئی پی ایس افسران کا تبادلہ کر دیا۔اس میں ڈی جی پی کے پی آر او راہل شریواستو بھی ہٹائے گئے ہیں۔ انھیں تکنیکی خدمات کے محکمہ میں ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس مقرر کیا گیاہے۔ جے نارائن سنگھ کو گورکھپور کا نیا آئی جی بنایا گیا ہے۔ اس کے علاوہ نوئیڈا میں ایس پی، ایس ٹی ایف کے عہدہ پر تعینات آئی پی ایس افسر راجیو نارائن مشر کو کشی نگر کا ایس پی بنایا گیا۔ اجیت کمار سنہا کوکمبھ میلے کا اے ایس پی بنایا جو (علاقائی) انفارمیشن، الٰہ آباد کے عہدہ پر فائز تھے۔ نوئیڈا کے ایس پی سٹی ارون کمار سنگھ کا ٹرانسفر رام پور کیاگیا۔ ان کی جگہ رام پور کی ایس پی سٹی سدھا سنگھ کو ایس پی سٹی بنایاگیا۔ اے ایس پی حمیر پور کے لال صاحب یادو کو مرزا پور پی اے سی میں تعینات کیا گیا جبکہ مرزا پور میںپی اے سی کے سنتوش کمار سنگھ کوحمیر پورکا اے ایس پی بنایا گیا۔ ان افسران کا تبادلہ گزشتہ دنوں اتر پردیش میں بڑھتے ہوئے جرائم کے پیش نظر کیا گیا۔2 دن پہلے میرٹھ میں پولیس کا وہ ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوا جس میں ڈائل 100 کے اہلکاروں نے ایک طالبہ کے ساتھ ناروا سلوک کی تمام حدیں پار کر ڈالیں۔ اس ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد یو پی پولیس کی کافی بدنامی ہوئی تھی اور اعلیٰ افسران نے ملزم پولیس اہلکاروںکے خلاف کارروائی کرتے ہوئے فوری طورپر معطل کر دیا۔
مزید پڑھیں:- - - - -دہلی: 181 عمارتیں سیل کرنے کی ہدایت

رائے دیں، تبصرہ کریں

 

شیئر: