Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وزیر اعظم کا دورہ گجرات: گاندھی میوزیم اورامول پلانٹ کا افتتاح

احمد آباد۔۔۔۔وزیر اعظم نریندر مودی آج اپنی آبائی ریاست گجرات کے ایک روزہ دورے کے دوران راج کوٹ میں میوزیم میں تبدیل کئے گئے مہاتما گاندھی کے پرانے اسکول اور آنند میں امول کے چاکلیٹ پلانٹ سمیت کئی ترقیاتی پروگراموں کا افتتاح ، کسانوں کی ایک کانفرنس اور2 عوامی جلسوں سے خطاب کریں گے۔ مودی آنند،کچھ ا ور راجکوٹ جائیں گے۔وہ سب سے پہلے آنند کے موگر میں تقریباً 190 کروڑ روپے کی لاگت سے قائم 1000 ٹن فی ماہ کی پیداواری صلاحیت والے چاکلیٹ پلانٹ کا افتتاح اور کولکتہ میں قائم ہونے والے اس کے پہلے دودھ پلانٹ کا آن لائن سنگ بنیاد بھی رکھیں گے۔وہ ادویات اور خوردنی اشیاء کی ایک ٹیک ہوم راشن پلانٹ اور آنند زرعی یونیورسٹی میں فوڈ پروسیسنگ کے اسٹارٹ اَپ سے متعلق ایک مرکز کا افتتاح بھی کریں گے۔
مزید پڑھیں:- - - - -مدارس کے 2ہزار سے زائد طلبہ خون کا عطیہ پیش کرچکے

شیئر: