سینیٹ ضمنی انتخاب: پی ٹی آئی اور ن لیگ میں مقابلہ
لاہور: پیپلز پارٹی کی جانب سے بدھ کے روز ہونے والے سینیٹ کے ضمنی انتخاب کا بائیکاٹ نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن اور پی ٹی آئی حمایت حاصل کرنے کے لیے پیپلز پارٹی سے رابطے میں ہیں۔ اس حوالے سے پی پی پنجاب کے پارلیمانی لیڈر سید حسن مرتضیٰ نے کہا ہے کہ سینیٹ الیکشن میں ووٹ ضرور ڈالیں گے اور کسی کی بھی حمایت کا فیصلہ مشاورت کے بعد کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ سینیٹ کی یہ سیٹ تحریک انصاف کے چوہدری سرور کے استعفا دینے کی وجہ سے خالی ہوئی تھی۔ جس پر ن لیگ کے خواجہ احمد حسان اور پی ٹی آئی کے شہزاد وسیم امیدوار ہیں۔