Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فیصل عابدی کی گرفتاری کے لیے چھاپہ

 کراچی: پولیس کی جانب سے فیصل رضا عابدی کو گرفتار کرنے کے لیے ان کی رہائش پر چھاپہ مارا گیا تاہم وہ گھر پر نہیں ملے۔ ذرائع کے مطابق پولیس نے گزشتہ روز فیصل رضا عابدی کے گھر پر چھاپہ مارا اور نہ ملنے پر علاقہ مکینوں اور پڑوسیوں سے معلومات حاصل کی گئیں تو پتا چلا کہ وہ چند روز سے نہیں آئے۔ بعد ازاں پولیس حکام وہاں سے واپس چلے گئے ۔ فیصل رضا عابدی نے بیان جاری کیا ہے کہ وہ اپنے موقف پر قائم ہیں اور آئندہ 48 گھنٹوں میں خود گرفتاری پیش کردیں گے تاہم میڈیا کو موقف دیئے بغیر گرفتاری نہیں دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ میں نے ہمیشہ قانون کا احترام کیا ہے اور آیندہ بھی کرتا رہوں گا۔ پولیس اپنی کارروائی کرے میں بھی قانونی جنگ لڑوں گا۔
 

شیئر: