Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’’پاکستان کے غدار امریکا کے دوست‘‘

نیو یارک:  پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ شکیل آفریدی کا مستقبل سیاست سے نہیں عدالت سے جڑا ہوا ہے۔ انہوں نے امریکی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ اس معاملے پر امریکی وزیر خارجہ سے بات ہو سکتی ہے تاہم پاکستان کے غدار کو امریکا میں دوست جانا جاتا ہے۔ اس فرق کو ختم کرنا ہوگا۔
وزیر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ امریکا ڈالر لینے یا امداد کی بات کرنے نہیں آیا۔ دونوں ملکوں کے خراب تعلقات میں بہتری چاہتے ہیں۔ پاکستان امریکا پرانے اتحادی ہیں، اب وقت ہے کہ ان مضبوط تعلقات کی تعمیر نو کی جائے ۔ واضح رہے کہ شاہ محمود قریشی اور امریکی وزیر خا رجہ مائیکل پومپیو کی ملاقات کل واشنگٹن میں ہو گی۔
 
مزید پڑھیں:- - - - -فواد حسن فواد جوڈیشل ریمانڈ پر جیل روانہ
رائے دیں، تبصرہ کریں

شیئر: