Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پومپیو اور محمد بن سلمان میں مذاکرات

واشنگٹن .... امریکی وزیر خارجہ پومپیو اور سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے ٹیلیفونک رابطہ قائم کرکے علاقائی اور عالمی حالات حاضرہ پر تبادلہ خیال کیا۔ امریکہ اور سعودی عرب کے درمیان دو طرفہ تعاون کا دائرہ و سیع کرنے کے طور طریقوں کا بھی جائزہ لیا گیا۔ امریکی دفتر خارجہ کی ترجمان نے بتایا کہ یمنی بحران خطے میں ایران کی عیارانہ سرگرمیوں کے انسداد اور سعودی امریکی تعاون کا دائرہ وسیع کرنے جیسے موضوعات زیر بحث آئے۔ دونوں ملکوں کے تعلقات اور علاقائی مسائل پر توجہ مرکوز رکھی گئی۔
 

شیئر: