صاحب آباد۔۔۔۔موہن نگر میں واقع گل مْہر گرین سوسائٹی میں ایک فلیٹ کے سامنے ٹینٹ لگا کر بیٹھی ہوئی خاتون نے الزام لگایا کہ شوہر ایک ماہ قبل 11سالہ بیٹے کو ساتھ لیکرکہیں غائب ہو گیا۔جب وہ سوسائٹی کے فلیٹ پر پہنچی تو وہاں کرائے دار سے ملاقات ہوئی۔متاثرہ خاتون رجنی کا الزام ہے کہ پہلے وہ شوہر کے ساتھ جھلمل میٹرو اسٹیشن کے قریب کرائے کے فلیٹ میں رہتی تھی۔12سال قبل ان کی شادی ہوئی تھی۔شوہر دہلی کی ایک کمپنی میں ملازمت کرتا تھا۔ خاتون نے بتایا کہ شوہر بیٹے کو ساتھ لے گیا اور8سالہ بیٹی میرے ساتھ ہے۔ فلیٹ کا کرایہ 3ماہ سے ادا نہ کرنے کی صورت میں فلیٹ خالی کرنا پڑا اور گل مْہر میں واقع فلیٹ پر پہنچی تو معلوم ہوا کہ شوہر نے فلیٹ کرائے پر دیدیا ہے۔کرائے دار فلیٹ خالی کرنے پر راضی نہیں۔مجبوراً فلیٹ کے سامنے ہی ٹینٹ لگاکر بیٹی اور سامان کے ساتھ بیٹھ گئی۔خاتون نے بتایا کہ گزشتہ ایک ماہ سے شوہر کا کچھ پتہ نہیں ، موبائل فون بھی بند ہے۔ صاحب آباد پولیس اسٹیشن کے ایس ایچ او دنیش کمار نے بتایا کہ پولیس نے خاتون کیخلاف رپورٹ درج کرکے معاملے کی تحقیقات شروع کردی۔
مزید پڑھیں:- - - - -لکھنؤ: بدمعاشوں نے 2بھائیوں کوفائرنگ کرکے ہلاک کردیا
ہندوستان کی تازہ ترین خبروں کے لئے ’’اردونیوز انڈیا‘‘ گروپ جوائن کریں