Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پشاور میں فائرنگ،مولانا اسماعیل درویش جاں بحق

پشاور ... پشاور میں فائرنگ سے مذہبی رہنما مولانا اسماعیل درویش محافظ سمیت جاں بحق ہو گئے۔پولیس حکام کے مطابق فائرنگ کا واقعہ پشاور کے علاقے پھندو میں پیش آیا۔موٹرسائیکل سواروں نے اسماعیل درویش کی گاڑی پرفائرنگ کی۔حملے میں مولانا اسماعیل درویش اور ان کا گارڈ شدید زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا۔ مولانا اسماعیل درویش اسپتال پہنچنے سے پہلے دم توڑ چکے تھے۔پولیس نے شواہد اکھٹے کرکے تحقیقات شروع کردی۔

شیئر: