3سالہ ہندوستانی بچے نے زہریلے سانپ کو کھلونا بنالیا
ہریانہ.... شاید آپ کو یقین نہ آئے مگر یہاں ایک بچہ جو محض 3سال کا ہے سانپوں اور رینگنے والے دیگر خطرناک جانوروں سے کھیلتا ہے اور ذرا بھی خوفزدہ نہیں ہوتا۔ اسکے پڑوسیوں کا کہناہے کہ اکثر اس بچے کو سانپوں وغیرہ کےساتھ دیکھا جاتا ہے کیونکہ کئی سانپ اس کے گھر میں بھی پالتو جانوروں کی طرح پلتے ہیں۔اس حوالے سے جاری ہونے والی وڈیو اور تصاویر کو غور سے دیکھا جائے تو اس میں صاف دیکھا جاسکتا ہے کہ شاید جس لمبے سانپ کو اس بچے نے اٹھا رکھاہے وہ پانی کا سانپ ہو اور زیادہ زہریلا نہ ہو۔ بہرحال موقع کی وڈیو او رتصاویر جو بھی دیکھ رہا ہے اسے سمجھ نہیں آرہا کہ ایک بچہ اس قسم کی جرات کیسے کرسکتا ہے؟ واضح ہو کہ پانی میں پائے جانے والے سانپ بڑے ہوں یا چھوٹے اس وقت تک مشتعل نہیں ہوتے جب تک انہیں چھیڑا نہ جائے۔ ایک پڑوسی کا کہناتھاکہ یہ بچہ ہی نہیں بلکہ اس کے والد اور خاندان کے دیگر افراد بھی سانپوں سے نہیں ڈرتے اور کھیلتے رہتے ہیں تاہم دوسرے پڑوسی دور ہی سے یہ تماشا دیکھتے ہیں اور انکی نقل کرنے سے دور رہتے ہیں۔