Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دہلی: نشے میں دھت2گروپوں میں تصادم، ڈرائیورکا پیٹ پیٹ کرقتل

نئی دہلی۔۔۔۔دہلی کے دوارکاکے اتم نگرعلاقے میں ایک کتے کو آٹو رکشہ سے چوٹ لگنے پر2نوجوانوں نے آٹو رکشہ ڈرائیورکو چاقواوراسکرو سے حملہ کرکے شدید زخمی کردیاجسے فوراًاسپتال پہنچایا گیا جہاں وہ علاج کے دوران زخموں کی تاب نہ لاکر چل بسا۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرسنجیو شرما نے بتایا کہ انکت اورپارس نام کے2 نوجوان اپنے کتے کو ٹہلارہے تھے۔ اسی دوران آٹورکشہ ڈرائیوروجیندر رانا ادھر سے گزر رہا تھا کہ آٹو رکشہ سے کتا ٹکرانے پرجھگڑا شروع ہوگیا۔ انکت اورپارس نے موقع پر کئی دیگرحامیوں کو بھی اکٹھا کرلیا۔ اس مارپیٹ میں وجیندر کی موت ہوگئی جبکہ راجیش سنگین طورپرزخمی ہوگیا۔۔ دونوں گروپ نشے میں تھے، جس سے حالات مزید خراب ہوگئے۔اس واقعہ میں ملوث5 افراد کیخلاف رپورٹ درج کرلی گئی۔
مزید پڑھیں:- - - -دوست کے ساتھ مفرور لڑکی کی درخت سے باندھ کر پٹائی

شیئر: