Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دہلی: جے این یو طالبعلم نجیب احمد کہاں ہیں؟

نئی دہلی۔۔۔۔جواہر لال نہرو یونیورسٹی سے لاپتہ طالب علم نجیب احمدکیس میں سی بی آئی اب اختتامی رپورٹ داخل کرسکے گی۔ دہلی ہائی کورٹ نے سی بی آئی کو گمشدہ طالب علم معاملہ میں سی آر لگانے کی اجازت دیدی ۔ سی بی آئی نے نجیب کے بارے میں کوئی علم نہ ہونے کے بعد ہائی کورٹ سے اجازت طلب کی تھی۔سی بی آئی نے ہائیکورٹ کو بتایا کہ نجیب کو غائب ہوئے ایک سال 11 ماہ 14 دن ہوچکے ہیں مگر ابھی تک کوئی سراغ نہیں مل سکا۔جسٹس ایس مرلی دھر اور جسٹس ونود گویل پر مشتمل بنچ نے طالب علم کی ماں کی درخواست پر فیصلہ4 ستمبر کو محفوظ کرلیا تھا۔ عدالت نے طالب علم کی ماں اور سی بی آئی کی دلیلوں پر سماعت پوری کی تھی۔
مزید پڑھیں:- - -  --سابق مرکزی وزیریشونت سنہا کا کانگریس کو مشورہ دیا
رائے دیں، تبصرہ کریں

شیئر: