Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نیو اسلام آباد ایئرپورٹ پر حادثہ‘ مسافر بچ گئے

اسلام آباد: نجی ایئرلائن کا طیارہ اسلام آباد کے نیو ایئرپورٹ پر حادثے سے بال بال بچ گیا۔ ذرائع کے مطابق مسافروں کو انتظار گاہ سے جہاز میں منتقل کرنے والی راہداری گر گئی تاہم تب تک تمام مسافر طیارے میں سوار ہو چکے تھے۔ جس کے نتیجے میں کوئی بڑا جانی نقصان نہیں ہوا۔ گلف ایئرلائن کے طیارے کے برج نمبر 5 سے الگ ہوتے ہی پل نیچے گر پڑا جس کے نتیجے میں سول ایوی ایشن کا آپریٹر زخمی ہوگیا۔ ائرپورٹ ذرائع کے مطابق نجی ایئرلائن کی پرواز GF771 اسلام آباد سے بحرین جا رہی تھی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ برج کو آپریٹ کرنے والا شخص محمد مدثر پل پیچھے ہٹا رہا تھا کہ اس دوران پل گرگیا۔ برج اور شیشے ٹوٹنے سے آپریٹر محمد مدثر زخمی ہوا۔ امدادی اہلکار فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچے اور کارروائی کی۔ ریسکیو آپریشن کے بعد طیارے کو بحفاظت منزل کی جانب روانہ کردیا گیا۔ واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔
 

شیئر: