ڈائن کے الزام میں خاتون کا قتل
جمعرات 11 اکتوبر 2018 3:00
سیتامڑھی۔۔۔۔ بہارمیں ضلع سیتامڑھی کے ڈومرا علاقے میں ایک خاتون نے اہل خانہ کے ساتھ مل کر جیٹھانی کو قتل کرادیا۔پولیس ذرائع نے بتایا کہ شیوہر گاؤں کے رہنے والے بھگوان لال مکھیا کی بیوی شوبھتا دیوی کومنگل کی رات گلا کاٹ کر قتل کر دیاگیا۔اس سلسلے میں مقتولہ کے شوہر بھگوان لال نے پولیس اسٹیشن میں2جھاڑ پھونک کرنے والوں، 3 بھائیوں اوران کی بیویوں کیخلاف ایف آئی آر درج کرائی۔ذرائع کے مطابق دیورانی اندراسن شادی کے بعد اولاد سے محروم تھی۔بچے کے حصول کیلئے جھاڑ پھونک کرنے والے ونود سے رابطہ کیا۔ ونود نے سنیل کو بتایا کہ تمہاری بھابھی شوبھتا دیوی ڈائن ہے، اسے قتل کردو ۔اس کے بعد اہل خانہ نے شوبھتا دیوی کو قتل کردیا۔پولیس ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ کمار ویر دھریندر نے بتایا کہ قتل میں ملوث تمام ملزمان کو گرفتار کرلیا گیاہے۔ ان سے پوچھ گچھ جاری ہے۔پولیس نے لاش قبضے میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے سیتامڑھی صدر اسپتال روانہ کردی۔
ہندوستان کی تازہ ترین خبروں کے لئے ’’اردونیوز انڈیا‘‘ گروپ جوائن کریں