Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

النکاسہ مارکیٹ پر چھاپہ،600کلو گرام کھانے پینے کی اشیاء ضبط

مکہ مکرمہ ۔۔۔۔مکہ مکرمہ پولیس ،سیکیورٹی اداروں اور متعلقہ محکموں نے النکاسہ مارکیٹ میں مشترکہ آپریشن کرکے 600کلوگرام سے زیادہ زائد المیعاد کھانے پینے کا سامان ناقابل استعمال گوشت اور مچھلیاں ضبط کرلیں۔آپریشن آدھی رات کے بعد کیا گیا۔ 400کلو گرام ناقابل استعمال گوشت ، زائد المیعاد800ڈبے اور بیمار مرغیوں کے 800کارٹن تلف کرادیئے گئے۔ علاوہ ازیں 150کلو گرام ناقابل استعمال مچھلیاں ضبط کرکے تلف کی گئیں۔1500غیر قانونی دکانداروں کو گرفتار کرکے ترحیل کے حوالے کردیا گیا۔ ایک غیر ملکی کو اجیاد پولیس کے حوالے کردیا گیا۔
مزید پڑھیں:- - - - --ملج کے مشرق میں 3.7شدت کا زلزلہ

شیئر: