جدہ۔۔۔۔ہیلتھ انشورنس کونسل نے واضح کیا ہے کہ خروج نہائی پر سعودی عرب سے جانے والے غیر ملکی کے میڈیکل انشورنس کی باقی ماندہ فیس واپس ہوگی۔مختلف ممالک کے 73لاکھ غیر ملکی میڈیکل انشورنس حاصل کئے ہوئے ہیں۔ سعودیوں کی تعداد27لاکھ ہے۔ ہیلتھ انشورنس کونسل کا کہنا ہے کہ انتہائی موٹاپے سے نجات حاصل کرنے کیلئے کئے جانے والے آپریشن پر انشورنس اسکیم کے تحت زیادہ سے زیادہ 20ہزار ریال کا خرچ انشورنس کمپنی دیگی۔
مزید پڑھیں:- - - -الہدا روڈبحال کردیا گیا