Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بی جے پی میں اخلاقیات نام کی کوئی چیز نہیں،سرفراز احمد صدیقی

نئی دہلی۔۔۔۔ دہلی کانگریس کے سیکریٹری اور سپریم کورٹ کے وکیل سرفراز احمد صدیقی نے ’می ٹو ‘ مہم میں نام آنے پر خارجہ امور کے وزیر مملکت ایم جے اکبر سے استعفیٰ کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی واحد پارٹی ہے جس میں اخلاقیات اور احساس نام کی کوئی چیز نہیں ۔انہوں نے کہاکہ بی جے پی ہمیشہ منفرد پارٹی ہونے کا دعویٰ کرتی ہے، مذہبی روایات کی پاسدار ہونے کا دم بھرتے نہیں تھکتی لیکن ’می ٹو‘ مہم کے سامنے آنے سے بی جے پی کا ایک بار پھر پول کھل گیا ہے اور پورے ملک نے دیکھ لیا ہے کہ یہ کس قسم کی پارٹی ہے۔انہوں نے کہاکہ ملک کی ہر ریاست میں خاص طور پر جہاں بی جے پی کی زیر قیادت حکومت قائم ہے وہاں رکن اسمبلی سے لیکر وزراء تک کے نام صنفی استحصال کے معاملات میں سامنے آرہے ہیں اور پارٹی انہیں سزا دینے کی بجائے ان کا دفاع کرتی ہے۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ یہی حال اس وقت ایم جے اکبر کا ہے۔ ان سے استعفیٰ لینے کی بجائے پارٹی ان کے دفاع میں آگئی ہے اورپارٹی کا وزیر ان کے یا ان کے استعفیٰ کے بارے میں  بات کرنے سے گریز کررہا ہے۔
مزید پڑھیں:- - - - -یوپی پولیس نے ’’ٹھائیں ٹھائیں‘‘کی آواز نکال کر بدمعاشوں کو بھگادیا
رائے دیں، تبصرہ کریں

شیئر: