Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

لاطینی امریکہ کے مسلمانوں کا اظہار برہمی

مکہ مکرمہ۔۔۔لاطینی امریکہ اور بحر کاریبی ممالک کیلئے اسلامی دعوت مرکز نے سعودی عرب کیخلاف پروپیگنڈہ مہم پر غم و غصے کا اظہار کردیا۔ مرکز کے سربراہ احمد الصیفی نے اعلامیہ جاری کرکے واضح کیا کہ ہمیں دکھ ہے کہ سعودی عرب کی تصویر بگاڑنے کیلئے افواہیں پھیلائی جارہی ہیں اور بے بنیاد نتائج پھیلانے کی کوشش ہورہی ہے۔لاطینی امریکہ کے مسلمان مملکت کیخلاف گھناؤنی مہم پر نالاں ہیں۔ اس مہم کی مذمت کرتے ہوئے پوری قوت سے مسترد کرتے ہیں۔ مملکت کے خلاف افواہوں کی مذمت کرتے ہیں۔ پروپیگنڈہ مہم ناکام ہوکر رہے گی۔
مزید پڑھیں:- - - -شاہ سلمان کا ترک صدر سے ٹیلیفونک رابطہ

شیئر: