ریاض:چوری کی 29وارداتیں کرنے والے گرفتار
ریاض۔۔۔۔ریاض پولیس نے 3محلوں کی دکانوں میں چوری کی 29وارداتیں کرنے والوں کو گرفتار کرلیا۔ ریاض پولیس نے اعلامیہ جاری کرکے واضح کیا کہ ایک سعودی شہری اور ایک نائیجرین چوری کی پے درپے وارداتیں کررہے تھے۔ دونوں کے خلاف وارداتوں میں ملوث ہونے کے شواہد مل جانے پر گرفتار کرلئے گئے۔ یہ ایک طرف تو دکانوں میں چوریاں کررہے تھے ، دوسری جانب کھڑی ہوئی گاڑیوں کے شیشے توڑ کر ان سے قیمتی اشیاء نکال کر فرار ہوجاتے تھے۔ دونوں نے 29وارداتوں کا اعتراف کیا ہے ۔ یہ الجرادیہ، الشمیسی اور السبالہ محلوں میں سرگرم تھے۔ دونوں کو گرفتار کرکے پبلک پراسیکیوشن کی تحویل میں دیدیا گیا۔