Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایئر ہوسٹس طیارے سے نیچے گر گئی، اسپتال میں داخل

ممبئی۔۔۔۔ ممبئی سے دہلی جانیوالے والے ایئر انڈیا کے طیارے سے 53 سالہ ایئر ہوسٹس نیچے گر کرشدیدزخمی ہو گئی۔یہ واقعہ ایئر انڈیاکی فلائٹAI 864میں پیش میں آیا جوآج صبح 7بجے ممبئی کے چھترپتی شیواجی انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے دہلی روانہ ہونے والی تھی۔ روانگی سے قبل ایئر ہوسٹس  طیارے کا دروازہ بند کر نے کی کوشش کررہی تھی کہ توازن برقرارنہ رکھ سکی اور 30فٹ بلندی سے نیچے گرگئی۔موقع پر موجود ایئر پورٹ عملے کے ارکان نے فوراًاسے ناناوتی اسپتال  پہنچایا ۔ڈاکٹروں نے سی ٹی اسکین کے ذریعے ایئر ہوسٹس کی دائیں ٹانگ میں فریکچر ہونے کی رپورٹ دی۔جہاں ڈاکٹروں نے بھرتی کرکے علاج و معالجہ شروع کردیا۔
مزید پڑھیں:- - - - -ہند میں بھوک مری کا شکار ہونیوالے افراد کی تعداد میں اضافہ،جی ایچ آئی
ہندوستان کی تازہ ترین خبروں کے لئے ’’اردونیوز انڈیا‘‘ گروپ جوائن کریں
رائے دیں، تبصرہ کریں
 

شیئر: