بجلی مہنگی کرنے پر غور‘ صارفین پر 400 ارب ماہانہ کا اضافی بوجھ
اسلام آباد: گیس کے بعد حکومت نے بجلی کی قیمتیں بڑھانے پر غور شروع کردیا ہے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق بجلی نرخوں میں اضافے کی تیاری کی جا چکی ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق حکومت نے گیس کے بعد بجلی کی قیمتیں بھی بڑھانے کی تیاری کرلی ہے، اس حوالے سے کل منگل کے روز وزیرخزانہ کی صدارت میں ای سی سی (اقتصادی رابطہ کمیٹی) کے اجلاس میں اس کا حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق نیپرا نے حکومت کو3 روپے 82 پیسے فی یونٹ اضافہ کی سفارش کی تھی، تاہم بجلی کی قیمت میں 3 روپے 75 پیسے فی یونٹ اضافے کا امکان ہے ۔ واضح رہے کہ بجلی کی قیمتوں میں اضافے کے بعد بجلی صارفین سے تقریباً 400 ارب روپے ماہانہ اضافی وصول کیے جائیں گے ۔