غرناطہ انٹر نیشنل اسکول جدہ گرلز سیکشن میں مقابلہ حسن قرآت
مقابلے میں جماعت اول سے دوازدہم کی طالبات نے شرکت کی ، پوزیشن حاصل کرنے والی طالبات کو میڈلز اور تعریفی اسناد دی گئیں
رپورٹ :مس شہزادہ زاہد۔ جدہ
رب کریم نے اپنا کلام نبی آخر الزمان محمد مصطفی پر بنی نوع انسان کی رشد و ہدایت کیلئے نازل فرمایاتاکہ اولاد آدم اس عظیم کتاب سے راہ ہدایت حاصل کریں اور خالق کائنات کے احکامات پر عمل کرتے ہوئے اس دنیا کو امن و آمان کاگہوارہ بنائیں ۔ اس میں کوئی دو رائے نہیں کہ کتاب الہٰی میں ہر دور کیلئے رہنمائی موجود ہے ۔ جہاں قرآنی تعلیمات پر عمل کرنا ہر اہل ایمان پر لازم ہے وہاں اس مقدس کتاب کی تلاوت بھی مسلمانوں کیلئے باعث اجرو ثواب ہے ۔ ہمیں قرآن کریم کی تلاوت اس کیفیت میں کرنی چاہئے جیسے ہم رب کریم سے مخاطب ہوں ۔ طلباء و طالبات میں اس کیفیت اور شعور کو بیدار کرنے کیلئے غرناطہ انٹرنیشنل اسکول میں سالانہ حسن قرأت کے مقابلے وقتاًفوقتاً منعقد کئے جاتے ہیں جن میں طلباء کو صحیح مخارج ، تجوید کے اصول اور حسنِ صوت سے روشنا س کرایا جاتا ہے ۔
غرناطہ انٹرنیشنل اسکول میں مقابلہ حسن قرأت کا انعقاد کیا گیا جس کا آغاز جماعت دہم کی عائشہ احسن نے سورۃ الرحمان کی تلاوت سے کیا ۔ ہدیۂ نعت بارھویں جماعت کی طالبہ مریم ندیم نے پیش کیا ۔ میزبانی کی فرائض گیارھویں کی عائشہ عارف اور سید ہ فاطمہ اجمل نے ادا کئے ۔ منصفین کی ذمہ دار مسز عائشہ عظمیٰ اور مس نوف تھیں ۔ پروگرام کو مختلف مراحل میں تقسیم کیا گیا تھا ۔ مقابلے میں شریک تمام جماعتوں کو قرآن پاک کی سورۃ اور آیات مختص کر دی گئیں تھی ۔ ہر مرحلہ خوش اسلوبی سے طے پایا ۔ تمام طلباء و طالبات نے قرآن پاک کے رموز و اوقاف کو مدنظر رکھتے ہوئے خوش الہانی سے تلاوت کی ۔ ہر مرحلے کے اختتام پر حمد و نعت کا سلسلہ جاری رہا ۔ وائس پرنسپل سعدیہ نوشین نے طالبات میں اسلامی معلومات کو اجاگر کرنے کیلئے اسلامی تاریخ سے متعلق سوالات پوچھے ۔ درست جوابات دینے والے بچوں کو تحائف دیئے گئے ۔ مقابلے میں پہلی پوزیشن حاصل کرنیوالوں میں جماعت اول سے محمد سبحان ، زیتون ، عائرہ ، جماعت دوم سے فاطمہ ندیم ، سوم سے شعوانہ عنایت ، آمنہ صدیقی ۔ چہارم سے اریبہ شاہد ، پنچم سے حفصہ نذیر ، ششم سے سعدیہ شبیر ، زینب زبیر ، ہشتم سے خدیجہ ہاشم ، آلاء ہاشمی ، جماعت نہم سے افنان ہاشمی ، عائشہ احسن ۔ گیارھویں اور بارھویں سے عائشہ عارف اور مریم ندیم نے مقابلہ میں اول پوزیشنز حاصل کیں ۔ جماعت اول کے طالب علم محمد حذیفہ ، محمد ابوبکر ، ابیھا بیگ ، عائزہ ، جماعت دوم سے عروش عمران ، سوم سے خدیجہ احسن ، دعا عامر ،جماعت چہارم سے فاطمہ بخاری ، جماعت پنچم سے ایمان ہاشمی اورماریہ فاروق ، ششم سے بریا جمال ، ہفتم اور ہشتم سے بتول ہاشم ، اقراء عبدالرحمان ، جماعت نہم اور دہم سے شمسہ بتول ، ہاجرہ ہاشم ، گیارہوں اور بارہویں سے خدیجہ احسن نے دوسری پوزیشنز حاصل کیں۔ تیسری پوزیشن حاصل کرنے والوں میں جماعت اول کے عبداللہ خرم ، ابراہیم عالم ، حوریہ معظم ، جماعت دوم کی رملہ مظفر ، جنت عاصم ، جماعت سوم کی ہادیہ حسین ، اریبہ طارق ، چہارم سے شروق مدثر ، پنچم سے عائشہ لیاقت ، ششم کی اسماء فضل ، سمیعہ وسیم ۔ جماعت ہفتم اور ہشتم سے تمیحہ خان ، نہم و دہم سے ملائکہ ثاقت ، گیارہویں و بارہویں سے سمیعہ جعفر شامل ہیں ۔
تقریب کے اختتام پر پرنسپل مس ہاجر خان اور وائس پرنسپل مسز سعدیہ نوشین نے پوزیشن حاصل کرنیوالے طلباء و طالبات کو میڈلز پہنا کر انکی حوصلہ افزائی کی ۔ جماعت سوم سے اریبہ طارق ، پنچم سے ایمان ہاشمی اور ایمن جنید نے اسلامی تاریخ سے متعلقہ درست معلومات رکھنے پر حسن کارکردگی کے سرٹیفکیٹ حاصل کئے ۔