انتخابات کے دوران سرحدوں کی نگرانی کےلئے کیمروں کی تنصیب
شیوپوری۔۔۔۔مدھیہ پردیش کے ضلع شیوپوری کی پولیس نےاسمبلی انتخابات کے دوران امن و امان کی فضا قائم رکھنے کیلئے اترپردیش اور راجستھان ریاستوں سےملنے والے سرحدی علاقوں میں کیمرے نصب کردیئے جس کے ذریعے گاڑیوں کی چیکنگ اور مختلف سرگرمیوں پر نظر رکھی جارہی ہے۔پولیس سپرنٹنڈنٹ راجیش ہنگنکر نے بتایاکہ اسمبلی انتخابات پر امن طریقےسے کرانے کےلئے محکمہ پولیس کی جانب سے تمام ضروری اقدامات کئے جارے ہیں۔ راجستھان اور اترپردیش ریاستوں کی سرحدوں پر کیمروں سے لیس چیک پوسٹیں قائم کی گئی ہیں۔ ان کیمروں میں تمام معلومات خود کار نظام کے تحت ریکارڈ ہوتی رہیں گی۔ انہوں نے واضح کیا کہ جدید طرز کے 18تیز رفتار کیمرے بین ریاستی سرحدوں کے مختلف مقامات پر لگائے گئے ہیں۔