Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مشرف غداری کیس: آیندہ ہفتے نیا بینچ تشکیل ہوگا

راول پنڈی:  سابق آرمی چیف اور صدر پاکستان جنرل (ر) پرویز مشرف کے خلاف غداری کیس کا عدالتی بینچ 22 اکتوبر کو ٹوٹ جائے گا۔ نجی ٹی وی کے مطابق دستور کے آرٹیکل 6 کے تحت مشرف کے خلاف غداری کیس کی سماعت کرنے والا3 رکنی بینچ رواں ماہ 22 تاریخ کو ٹوٹ جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق سابق صدر کے خلاف غداری کیس کی سماعت کرنے والے 3 رکنی بینچ کے سربراہ عدالت عالیہ لاہور کے چیف جسٹس یاور علی اپنی مدت ملازمت مکمل کرنے کے 6 دن بعد ریٹائر ہو جائیں گے۔ جس کے بعد بینچ کے صرف 2 ارکان جسٹس طاہرہ صفدر اور جسٹس نذر اکبر باقی رہ جائیں گے۔ بعد ازاں 23اکتوبر کے بعد غداری کیس کی مزید سماعت کے لیے نیا بینچ تشکیل دیا جائے گا۔
مزید پڑھیں:- - - - پھانسی زینب کی ایک چیخ کے برابر بھی سز ا نہیں،والد

شیئر: