’می ٹو ‘ کے لئے وزارتی کمیٹی تشکیل
جمعرات 18 اکتوبر 2018 3:00
نئی دہلی۔۔۔۔ صنفی استحصال کے سلسلے میں جاری ’می ٹو‘ مہم میں سامنے آنے والے معاملات کی تحقیقات کیلئے وزراء پر مشتمل کمیٹی تشکیل دی جائیگی۔ذرائع کے مطابق محکمہ بہبود خواتین و اطفال کی مرکزی وزیر مینکا گاندھی نے گزشتہ ہفتے’می ٹو‘ مہم کے دوران سامنے آنے والے واقعات کی تفتیش کے لئے کمیٹی قائم کرنے کی تجویز پیش کی تھی لیکن حکومت نے اس میں تبدیلی کرتے ہوئے اس طرح کے معاملات کی تحقیقات کے لئے وزارتی گروپ قائم کرنے پر اتفاق کیا۔وزراء پر مشتمل کمیٹی ’می ٹو‘ ،مہم سے متعلق شکایات کا تمام پہلوؤں سے جائزہ لے گی۔یہ کمیٹی سینیئر خاتون وزیر کی قیادت میں قائم کی جائیگی جو مہم میں اٹھنے والے سولات اورملازمت کے دوران خواتین کے ساتھ زیادتی کے واقعات پر قابو پانے کیلئے قانونی مشوروں سے آگاہ کریگی۔