Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ٹرک کراسنگ پھاٹک توڑ کر راجدھانی ایکسپریس میں جاگھسا، پرخچے اڑگئے

رتلام۔۔۔۔مدھیہ پردیش میں گودھرا اور رتلا م کے درمیا ن جمعرات کی صبح ایک تیز رفتار ٹرک کراسنگ پر قائم پھاٹک توڑکرتریویندرم راجدھانی ایکسپریس سے ٹکراگیا۔اس واقعہ میںجہاں ایک طرف ٹرین کی 2بوگیاں پٹری سے اتر گئیں وہیں ٹرک کے پرخچے اڑ گئے۔ حادثے کے بعد موقع پر پہنچی پولیس نے بتایا کہ حادثے میں ٹرک ڈرائیور کی موت ہوگئی جبکہ ٹرین میں سوار متعدد مسافر معمولی طور پر زخمی ہوئے جنہیں موقع پر مرہم پٹی کرکے دوسری بوگیوں میں منتقل کردیاگیا۔عینی شاہدین کے مطابق ٹرک انتہائی تیز رفتاری کے باعث ڈرائیور کے قابو سے باہر ہوکر کراسنگ گیٹ توڑتے ہوئے وہاں سے گزرنے والی ایکسپریس ٹرین سے ٹکر گیا۔حادثے کے بعد 2بوگیوں کو علیحدہ کرکے ٹرین منزل کی جانب روانہ کردی گئی۔محکمہ ریلوے نے حادثے کی بابت معلومات کیلئے رتلام ہیلپ لائن نمبرEnquiry 01472-230126,
HTC 07412-232230
CMI 01472-232382
Rly Numbers  44131, 45553, 44217
جاری کئے۔
مزید پڑھیں:- - - -دہلی اوراین سی آر میں سانس لینا مشکل،فضا زہر آلود
ہندوستان کی تازہ ترین خبروں کے لئے ’’اردونیوز انڈیا‘‘ گروپ جوائن کریں
رائے دیں، تبصرہ کریں

 

شیئر: