Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اماراتی وفد نے پاکستان کا دورہ کیوں منسوخ کیا؟

اسلام آباد:  متحدہ عرب امارات کی جانب سے آج اعلیٰ سطح کے وفد کی پاکستان آمد متوقع تھی تاہم اب یہ اہم دورہ ملتوی کردیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق یو اے ای کا 22 رکنی اعلیٰ سطح کا وفد آج پاکستان پہنچنا تھا تاہم اہم وجوہات کی بنا پر یہ دورہ ملتوی کردیا گیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق وزیر خزانہ اسد عمر اور متحدہ عرب امارات کے اعلیٰ سطح وفد کے درمیان اہم ملاقات طے تھی جس میں پاکستان کے لیے ادھار تیل لینے سے متعلق بات چیت ہونی تھی، تاہم وزیر اعظم عمران خان سے آج ہی قطری وزیر خارجہ کی ملاقات بھی طے ہے جس کی وجہ سے اہم اماراتی دورہ ملتوی کردیا گیا ہے۔
مزیدپڑھیں:- - - - -سانحہ کارساز کی برسی پر بلاول کا پیغام

شیئر: