مکہ مکرمہ۔۔۔۔حرمین شریفین انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ مسجد الحرام کے 6مؤذن برطرف کردیئے گئے۔ برطرفی کا فیصلہ زبانی کیا گیا ہے۔ انہیں اس حوالے سے تحریری طور پر مطلع نہیں کیا گیا۔ سبکدوش کئے جانے والے مؤذن حضرات کو سبکدوشی کے اسباب سے بھی آگاہ نہیں کیا گیا۔ مکہ اخبار نے اطلاع دیتے ہوئے واضح کیا کہ انتظامیہ کے سربراہ احمد المنصوری نے بتایا کہ سبکدوشی کا معاملہ متعلقہ ادارے کو بھیج دیا ہے تاہم 8دن گزرنے کے باوجود اس حوالے سے ابھی تک کوئی اطلاع نہیں ملی۔