Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

رانچی ایئرپورٹ پر ایئر ایشیاکے طیارے کی ہنگامی لینڈنگ

رانچی۔۔۔۔جھارکھنڈ ایئرپورٹ پر آج ایئر ایشیاکا طیارہ حادثے کا شکار ہونے سے بال بال بچ گیا۔دہلی سے 125مسافروں کو لیکر ایئرایشیا کا طیارہ ایئرپورٹ پر اترتے وقت پرندے سے ٹکرا گیا۔ پائلٹ نےکمال ہوشیاری کا مظاہرہ کرتے ہوئے طیارے کو بحفاظت اتارلیا۔پرندہ ٹکرانے سے ہوائی جہاز کے انجن میں خرابی پیدا ہوگئی تھی جس کے بعدپرواز معطل کردی گئی۔ پرواز منسوخ ہونے اورمسافروںکو رانچی سے کولکتہ اور دہلی جانے کیلئے متبادل بندوبست نہ کئے جانے پر مسافروں کا غصہ پھٹ پڑا اور ایئرپورٹ پر جم کر ہنگامہ برپا کردیا۔واضح ہو کہ رانچی ایئرپورٹ پر پرندوں کے ٹکرانے کے واقعات رونما ہونے کے بعد پرندوں سے علاقے کو پاک کرنے کی کارروائی کی گئی تھی لیکن موثر ثابت نہیںہوئی۔گزشتہ 2برسوں کے دوران رانچی میں 3مرتبہ پرندوں کے طیاروں سے ٹکرانے کے واقعات پیش آچکے ہیں۔
مزید پڑھیں:- - - - -آزاد ہند حکومت کی75ویں سالگرہ،لال قلعہ پر وزیر اعظم نے قومی پرچم لہرایا
ہندوستان کی تازہ ترین خبروں کے لئے ’’اردونیوز انڈیا‘‘ گروپ جوائن کریں
رائے دیں، تبصرہ کریں

شیئر: