Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

طلبہ کو غیر سماجی سرگرمیوں سے دور رکھنے کیلئے آتشبازی سے باز رکھا جائے، پولیس

    لندن-  - - -برطانیہ کے  نئے  سیکیورٹی قوانین کے تحت  آتشبازی کے سامان  کی فروخت کی اجازت  صرف محدود دنوں  تک کیلئے دی جاتی ہے ورنہ سال بھر  آتشبازی کے سامان کی خریدو فروخت  اور  اسے  استعمال کرنے کی کوئی اجازت نہیں ہوتی۔  جن دنوں میں  یہ اجازت ہوتی ہے  ان میں  چین کے نئے سال  کے موقع پر  دی جانے والی 3 دن کی چھوٹ  سب سے نمایاں ہے جبکہ  نئے سال کے موقع پر بھی  تین ایام تک آتشبازی کے سامان کی  خریدوفروخت محدود  پیمانے پر  کرنے کی اجازت ہوتی ہے اسی طرح   آئندہ 10 نومبر تک  تین دن کیلئے یہ چھوٹ ہوگی مگر پولیس حکام اس چھوٹ کے بھی خلاف ہیں۔  گریٹر مانچسٹر کے  پولیس چیف  آئن ہوپکنز  نے حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ  آتشبازی کے کھیل تماشے  بند ہونے چاہئیں  کیونکہ  ان مشاغل میں پڑ جانے والے افراد  سماجی  تقاضوں کا خیال نہیں رکھتے ۔ مسٹر ہاپکنز کا کہنا ہے کہ  ان کی اس حرکت کیوجہ سے  عام اور پرسکون رہنے والے  شہریوں میں خوف و ہراس پھیلتا ہے اور یہ  غیر سماجی حرکتیں  نت نئے مسائل پیدا کرتی ہیں۔  اب  وہ وقت آگیا ہے کہ نوجوانوں کو  اس قسم کے مرے اور  پٹاخے  جو اڑ کر ایک جگہ سے دوسری جگہ چلے جاتے ہوں ، کسی جگہ استعمال نہیں ہونا چاہئیں۔  گریٹر مانچسٹر  پولیس چیف  کی طرف سے یہ مطالبہ  اس وقت سامنے آیا جب  مانچسٹر کے  ٹم سائیڈ علاقے کی ایک بستی کے لوگوں نے  شکایت کی تھی کہ اس بے لگام آتشبازی کی وجہ سے وہ اپنے گھر چھوڑ کر دوسری جگہ جانے پر مجبور ہوگئے ہیں۔  انہیں  ہر وقت یہی خطرہ رہتا ہے کہ آتشبازی سے  انہیں جانی اور مالی نقصان  کسی وقت نہ ہوجائے۔  واضح ہو کہ برطانیہ میں آتشبازی  کے سامان  پر پابندی کا مطالبہ کوئی نیا نہیں ہے۔  صورتحال یہ ہے کہ گزشتہ سال نومبر میں  تقریباً 40 ہزار افراد نے  اس کیخلاف ایک دستخطی مہم چلائی تھی اور مطالبہ کیا تھا کہ آتشبازی کا سامان  استعمال کرنے پر پابندی سے متعلق  ایک نیا  قانون بنایا جائے  اور  صرف  سرکاری طور پر  سال نو کی تقریبات کے موقع پر  آتشبازی کے مظاہرے کی اجازت دی جانی چاہیئے۔
مزید پڑھیں:- - - -قطب شمالی مستقل برف کا آدھا حصہ ختم ہو چکا

شیئر: