Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

خاشقجی کے معاملے کا سعودی ولی عہد سے کوئی تعلق نہیں ، ٹرمپ

واشنگٹن ۔۔۔امریکی صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ سعودی عرب کو کسی قیمت پر نہیں کھوئیں گے ۔ ایران بدی کی ریاست ہے۔سعودی ولیعہد شہزادہ محمد بن سلمان محب وطن نیز طاقتور شخصیت کے مالک ہیں ۔  واشنگٹن پوسٹ کو انٹرویودیتے ہوئے انہوںنے  کہا کہ استنبول کے سعودی قو نصلیٹ  میں سعودی صحافی جمال خاشقجی کی موت سے متعلق سعودی عرب کا بیان سچا ہے ۔ مملکت کیساتھ امریکہ کے تعلقات بنیادی اور مضبوط ہیں ۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ شاہ سلمان ذہین ، صاحب فراست اور طاقتور شخصیت کے مالک ہیں ۔ ولیعہد شہزادہ محمد بن سلمان طاقتور اور ذہین ہیں وہ ہر مثبت کام کی طرف لپکتے ہیں ۔ امریکی صدر نے کہا کہ خاشقجی کے معاملے سے سعودی ولیعہد کا کوئی تعلق نہیں۔اس بات کا کوئی ثبوت نہیں کہ انہیں خاشقجی کے قتل کئے جانے کا علم ہو ۔انہوں نے خاشقجی کے قتل کا حکم بھی نہیں دیا۔ٹرمپ نے کہا کہ سعودی عرب امریکہ اور خطے کا اہم اتحادی ہے ۔ ایران سے متعلق دونوں ملکوں کی فکر ایک جیسی ہے ۔ ایران بدی کی ریاست ہے ۔ ٹرمپ نے توجہ دلائی کہ اس بات کا امکان اپنی جگہ پر ہے کہ خاشقجی سعودی قو نصلیٹ الجھن کا شکار ہوگئے ہوں اور وہاں کئی لوگوں کو اپنے سامنے پا کر اس خدشے میں مبتلا ہو گئے ہوںکہ انہیں زبردستی سعودی عرب لیجایا جائے گا ۔ انہوں نے پھر یہ بات کہی کہ امریکی وزیر خارجہ کو دورہ ترکی کے موقع پر  خاشقجی کے قتل سے متعلق کوئی ویڈیو کلپ د کھائی گئی اور نہ کوئی آڈیو کیسٹ سنایا گیا۔ ٹرمپ نے اس خدشے کا اظہار کیا کہ اگر امریکہ نے سعودی عرب کو اسلحہ دینا بند کر دیا تو وہ روس اور چین سے اسلحہ خرید لے گا ۔ وہ سعودی عرب کے ساتھ تعلقات کھو نا نہیں چاہتے ۔ 

شیئر: