وادی الدواسر: مکان کو موبائل سینٹر بنانے والا گرفتار
ریاض۔۔۔۔وزارت محنت و سماجی بہبود کے افسران نے بلدیاتی اور سیکیورٹی اداروں کے تعاون سے وادی الدواسر میں ایک غیر ملکی کارکن کے مکان پر چھاپہ مارا ۔ غیر ملکی اپنے مکان کو موبائل مینٹی ننس سینٹر میں تبدیل کئے ہوئے تھا۔ موبائل سے متعلق تمام امور سعودیوں کیلئے مختص کئے جاچکے ہیں۔ کوئی بھی غیر ملکی موبائل مارکیٹ میں کام کرنے کا مجاز نہیں۔غیر ملکی کو گرفتار کرکے متعلقہ ادارے کے حوالے کردیا گیا۔