Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مغربی بنگال میں بی جے پی کی3رتھ یاترائیں

 نئی دہلی۔۔۔۔بھارتیہ جنتاپارٹی (بی جے پی) نے مغربی بنگال اسمبلی انتخابات اور 2019 کے پارلیمانی انتخابات کے پیش نظر ریاست کے مشرقی علاقوں میں3 بڑی یاترائیں نکالنے کی حکمت عملی پر کام شروع کردیا۔ اس کا مقصد زیادہ سے زیادہ ووٹروں تک رسائی حاصل کرنا ہے۔ ذرائع نے بتایاکہ رتھ یاتراؤں کی حکمت عملی تیار کی جاچکی ہے ۔ یاترائیں 3 دسمبر کوشمالی بنگال، کوچ بہار،5 دسمبرکومغربی بنگال اور 7دسمبر کوتارا پیٹھ، ضلع بیربھوم سےنکالی جائیں گی۔ ان یاتراؤں کے انتظامات کی ذمہ داری بی جے پی کے سینیئررہنما اور ریاستی انچارج اروند مینن کو دی جائیں گی۔ایک دیگر ذرائع نے بتایا کہ ان تینوں رتھ یاتراؤں میں پارٹی صدر امت شاہ کی شرکت کی امیدہے۔اروند مینن کولکتہ میں پیر اور منگل کو رتھ یاتراؤں کے بارے میں اہم حکمت عملی پرتفصیلی بات چیت کریں گے۔ اس میٹنگ میں ریاست کے تینوں اعلیٰ رہنماؤں مکل رائے، دلیپ گھوش اور راہل سنہا شریک ہونگے۔
مزید پڑھیں:- - - -کانگریس کیلئے2019 میں تنہا اقتدارحاصل کرنا مشکل،سلمان خورشید
رائے دیں، تبصرہ کریں

شیئر: