مقبوضہ کشمیر میں ریاستی دہشت گردی‘ عمران خان کی مذمت
اسلام آباد: ہند کی قابض فوج کی جانب سے معصوم کشمیریوں کے قتل عام پر وزیر اعظم عمارن خان نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں جارحیت انتہائی قابل مذمت ہے۔ ٹوئٹر بیان میں وزیر اعظم نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں قابض فوج کی ریاستی دہشت گردی کے واقعات کی مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اب وقت آ چکا ہے کہ ہند اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرار دادوں اور کشمیریوں کی خواہش کے مطابق مذاکرات کے ذریعے خطے کے بڑے مسئلے کے حل کے لیے سنجیدہ ہو۔