’’سعد رفیق اور شاہد خاقان وکٹ کے دونوں جانب کھیل رہے ہیں‘‘
کوئٹہ: وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب اور ن لیگ کے صدر پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہباز شریف، اپنے بڑے بھائی نواز شریف سے بھی زیادہ بڑے معاشی چور ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو بدعنوان سیاست دانوں کے خلاف جوتے اٹھا لینے چاہییں۔
وزیر ریلوے شیخ رشید نے کوئٹہ میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اس ملک کی بدنصیبی ہے کہ کچھ چور وکٹوں کے دونوں جانب کھیل رہے ہیں جن کے نام سعد رفیق اور شاہد خاقان عباسی ہیں۔ جس طرح چین میں 440چوروں کو گولی ماری ہے پاکستان میں بھی قرار واقعی سزا ملنی چاہیے ۔
شیخ رشید نے کہا کہ پاکستان ریلوے کو ایک سال میں خسارے سے نکالیں گے ،چین میں عمران خان کادورہ بہت اہم ہے ۔ وزیر ریلوے نے یہ بھی کہا کہ ریل ترقی کرے گی تو اس ملک کی معیشت ترقی کرے گی، پاکستان ریلوے میں کسی کچی بستی کو ہاتھ نہیں لگایا جا رہا ہے ۔