Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دبئی: رئیس قریشی کی طرف سے وہاب ریاض کے اعزاز میں الوداعیہ

نمائندہ اردو نیوز۔دبئی
 
 مقامی ہوٹل میں معروف سماجی و کاروباری شخصیت ماہر قانون ایڈووکیٹ رئیس قریشی کی جانب سے پاسپورٹ قونصلر پاکستان قونصلیٹ دبئی وہاب ریاض کے اعزاز میں الوداعی تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں رہنما پاکستان تحریک انصاف عرفان افسر اعوان ‘رہنما پاکستا ن پیپلز پارٹی راجہ خیام الحق ‘جان قادر ‘شاہد ‘امین ‘سفیان اور دیگر نے شرکت کی ۔اس موقع پر راجہ خیام الحق اور رئیس قریشی کی طرف سے مہمان خصوصی کو گلدستہ اور تحائف پیش کئے گئے۔ انہیں نیک تمناوں اور دعاوں کے ساتھ پاکستان قونصلیٹ میں کمیونٹی کیلئے ان کی خدمات کو سراہتے ہوئے الوداعیہ کلمات میں کہا کہ ان کی کمی ہمیں بے حد محسوس ہوگی اور انہیں اپنی اگلی منزل کی طرف گامزن کامیابیاں سمیٹتے ہوئے دیکھنا چاہتے ہیں۔ ہماری دعائیں ہمیشہ آپ کے ساتھ رہیں گی۔
  • امارات میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کی مزید خبریں پڑھنے کے لئے کلک کریں
 

شیئر: