خاشقجی معاملہ، سعودی عرب سے تعلقات پر کوئی اثر نہیں پڑے گا،روس
ماسکو- - - - روس کے نائب وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ روسی صدر پوٹین کے دورے سعودی عرب کی تیاری مسلسل ہورہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ روس جمال خاشقجی کے معاملے میں کی جانے والی تحقیقات کے نتائج کا منتظر ہے ۔سعودی عرب کے فیصلے پر پورا بھروسہ ہے۔ نائب صدر سے پوٹین کے دورہ سعودی عرب کی تیاریوں کی بابت دریافت کیا گیا تو انہوں نے واضح کیا کہ جی ہاں ہمارے وفود سعودی عرب کے دورے پر ہیں۔ ایک اعلیٰ سطح کا سرکاری وفد سعودی عرب پہنچا ہوا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ جما ل خاشقجی کے معاملے سے سعودی عرب اور روس کے تعلقات پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔ روسی صدر نے ویلڈے فورم سالانہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مشورہ دیا کہ خاشقجی کی موت پر ہونے والی تحقیقات کے نتائج کا انتظار کیا جائے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ سعودی عرب کے ساتھ ہمارے تعلقات کسی بھی قیمت پر متاثر نہیں ہونگے۔