Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جہیز کا مطالبہ کرنے پر باراتیوں کو یرغمال بناکردولہے کا سرمونڈ دیا گیا

    لکھنؤ- -  - -لکھنؤ میں ایک دولہے کو جہیز میں سونے کی چین اور موٹر سائیکل کا مطالبہ مہنگا پڑگیا۔لکھنؤ میں اندرا نگر کے خرم نگر علاقے میں جہیز کا مطالبہ کرنے پر دولہا اور باراتیوں کو دولہن کے گھروالوں نے یرغمال بنالیا۔ بعد ازاں دولہے کاسرمونڈ دیا گیا۔ پولیس کے مطابق ضلع بہرائچ کا رہنے والا دولہا عبدالکلام باراتیوں کے ہمراہ لکھنؤ کے خرم نگر علاقے میں واقع شاہد ضیاء الحق پارک میں سجائی گئی شادی کی تقریب میں پہنچاجہاں دولہن کے گھروالوں نے دولہا اور باراتیوں کا استقبال کیا ۔ شادی کی ابتدائی رسومات کے بعد دولہا نے سونے کی چین،ٹی وی اور موٹر سائیکل کا مطالبہ کیا جس پر باراتیوں اور دولہن کے گھروالوں میں تنازع پیدا ہوگیا۔عبدالکلام نے دولہن کے گھروالوں کو بارات واپس لے جانے کی دھمکی دینی شروع کی جس پر لڑکی کے والد اور دولہا کے درمیان بحث ہونے لگی ۔ اس دوران مقامی لوگوں کی بھیڑ جمع ہوگئی ۔ دولہن کے گھروالوں نے باراتیوں کو پکڑکر ایک کمرے میں بند کردیا اس کے بعد دولہے کا سرمونڈدیا۔اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او اندرا نگر مُکل ورما  پولیس دستے کے ساتھ جائے وقوعہ پر پہنچے اور انہوں نے کارروائی کرتے ہوئے باراتیوں کو آزاد کرایا اور دونوں فریقوں کو سمجھا بجھا کر مطمئن کرنے کی کوشش کی تاہم ہنگامہ جاری تھا۔ پولیس نے دولہے کیخلاف جہیز کے مطالبہ کیخلاف رپورٹ درج کرکے قانونی کارروائی شروع کردی۔
مزید پڑھیں:--  - - - -مغربی بنگال میں بی جے پی کی3رتھ یاترائیں
ہندوستان کی تازہ ترین خبروں کے لئے ’’اردونیوز انڈیا‘‘ گروپ جوائن کریں
رائے دیں، تبصرہ کریں

شیئر: