اپوزیشن کو کچھ کرنا ہوگا،مصدق ملک
اسلام آباد... مسلم لیگ ن کے رہنما مصدق ملک نے کہاہے کہ اپوزیشن اپنا مقدمہ لیکر عوام کے پاس جائیگی۔ اگر مہنگائی ہوتی رہی اور خارجہ پالیسی یہ رہی تو پھر اپوزیشن کوکچھ کرنا ہوگا۔ٹی وی انٹرویو میںمصدق ملک نے کہا کہ پتہ نہیں فیصل واڈا کس کے ایجنڈے پر کام کررہے ہیں اور اٹھارویں ترمیم ختم کرنے کی ایک وجہ بھی نہیں بتارہے ۔یہ لوگ حوصلہ رکھیں انہیں100 حساب دیناہے۔انہوں نے کہا کہ اگر ادارے آزاد ہیں تو تحریک انصاف کے آنے سے ایک دم کیسے بہتر ہوگئے ہیں؟ اس کا مطلب ہے کہ حکومت کا نیب پر اثر و رسوخ ہے ، اگر تبدیلی آگئی ہے تو بابر اعوان پر استغاثہ کیوں نہیں ہوا ؟ علیم خان ، مونس الہٰی پر بھی اربوں کے مقدمات ہیں ا نہیں کیوں نہیں پکڑا گیا ؟۔