Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ای سگریٹ کی بیٹری جیب میں پھٹ گئی

ویسٹ یارکشائر ........ ای سگریٹ کی بیٹری اسے پینے والے کی جیب میں اس وقت پھٹ گئی جب قریب ہی ایک بچہ اپنی پرام میں بیٹھا ہوا تھا۔فائر بریگیڈ کے عملے نے اس کی سی سی ٹی وی فوٹیج جاری کی ہے۔ وڈیو میں دکھایا گیا کہ ایک شخص مصروف شاپنگ سینٹر میں دنیا و مافیہا سے بے خبر جارہا ہے اور اسے اس بات کا علم تک نہیں تھا کہ اسکی جیب میں رکھی ہوئی بیٹری سے دھواں اٹھ رہا ہے۔ جب آگ کی تپش اس کی جلدتک پہنچی تو وہ گھبرا گیا۔ دھواں اٹھنے کے بعد بیٹری اچانک پھٹی۔ زور دار آواز آنے کے بعدخریداری کیلئے آئے لوگ ادھر ادھر بھاگ کھڑے ہوئے۔ فائر بریگیڈ عملے کا کہناہے کہ دھماکہ اس وقت ہوا جب اس کی جیب میں رکھی بیٹری سکے یا چابیوں سے ٹکرائی۔ اس شخص کو معمولی زخم آئے ہیں۔ فوری طبی امداد فراہم کی گئی۔ فائر بریگیڈ کا کہناہے کہ اس فوٹیج کو دیکھنے سے یہ بات ظاہر ہوتی ہے کہ کسی بھی دھاتی اشیاءمثلاً چابیوں، سکوں وغیرہ کے ساتھ موبائل یا بیٹری نہ رکھی جائے۔ اگر آپ کا موبائل فون کا کیس دھاتی ہے تو اسے بھی ایسی چیزوں کے ساتھ نہ رکھا جائے۔
 

شیئر: