Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سنترہ گاچھی ریلوے اسٹیشن پر بھگدڑ ،2افرادہلاک، وزیر اعلیٰ کی جانب سے معاوضے کا اعلان

کولکتہ----ہوڑہ کے سنترہ گاچھی ریلوے اسٹیشن میں ایک ساتھ ہی 3 ٹرینوں کی آمد کے اعلان کی وجہ سے بھگدڑ مچ گئی جس کے نتیجے میں کم سے کم 25افراد زخمی ہوگئے ہیں جن میں کئی بچے بھی شامل ہیں ۔حالات کا جائزہ لینے کیلئے وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی موقع پر پہنچیں اور اسپتال کا دورہ کرکے زخمیوں سے ملاقات کی2 افراد کی موت کی تصدیق کی ۔وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے حادثہ کے بعد زخمیوں کو ایک لاکھ روپے اور ہلاک ہونے والے افراد کےلواحقین کو5 لاکھ روپے بطور معاوضہ دینے کا اعلان کیا۔در اصل ریلوے اسٹیشن پر ایک ہی فوٹ برج ہے ۔چوں کہ ایک ساتھ 3 پلیٹ فارم پر3 ٹرینوں کی آمد کا اعلان کردیا گیا ہے اس کی وجہ سے افراد تفری مچ گئی ۔ریلوے نے بتایا کہ حالات کنٹرول میں ہیں ۔فٹ اوربرج پر بہت ہی زیادہ مسافروں کی بھیڑ تھی ، چوں کہ ایک ساتھ ہی تین ٹرینوں کی آمد کا اعلان کردیا گیا اس لیے مسافر جلد سے جلد پلیٹ فارم پر پہنچنے کیلئے جلد بازی کرنے لگے اور اس کے نتیجے میں یہ حادثہ ہوگیا۔آر پی ایف اور جی آر پی کے جوان موقع پر بڑی تعداد میں پہنچ گئے ہیں ۔حالات اس وقت کنٹرول میں ہیں ۔آخری اطلاعات کے مطابق اب تک 25افراد کو اسپتال میں پہنچایا گیا ہے جس میں پانچ سے زاید خواتین اور کئی بچے بھی شامل ہیں ۔ان میں سے3 افراد کی حالات نازک بنی ہوئی ہے ۔۔ریلوے نے ہیلپ لائن نمبر032221072 (۔سنترہ گاچھی 03326295561کھڑکپور 032221072جاری کیا ہے ۔ان نمبرات پر فون کرکے حادثہ سے متعلق معلومات حاصل کی جا سکتی ہےجنوب مشرقی ریلوے سی آر پی او کے سومن مجمدار نے کہا کہ شام 6بجے مسافروں کی بڑی تعداد ریلوے اسٹیشن پر موجود تھی ۔فٹ اور برج بھی مسافروں سے بھرا ہوا تھا کہ اچانک 3 ٹرینوں کی آمد کی وجہ سے بھگدڑ مچ گئی جس سےیہ حادثہ رونما ہوگیا ۔اس سے قبل 29ستمبر 2017میں اس طرح کا حادثہ  پیش آیا تھا ۔
مزید پڑھیں:- - - - -’’اگر ہمت ہےتو لال قلعہ کا نام بدل کر دکھائیں‘‘،راج بھر
ہندوستان کی تازہ ترین خبروں کے لئے ’’اردونیوز انڈیا‘‘ گروپ جوائن کریں
رائے دیں، تبصرہ کریں
 

شیئر: