لکھنو میں فوج نے 555بم ناکارہ بنادیئے
لکھنؤ۔۔۔۔بم ناکارہ بنانے والے ہندوستانی فوج دستے نے 14برس سے زمین میں دفن555بموں کو نکال کر کمال ہوشیاری سے ناکارہ بنادیا۔انتظامیہ کی اپیل پرلکھنؤمیں قائم دھماکہ خیز فوجی ساز و سامان مرکز نے ان بموں کو بحفاظت نکال کر ناکارہ بنایا۔فوجی ترجمان نے بتا یا کہ پھیکاندی کے کنارے بموں کو ناکارہ بنانے کی کارروائی انجام دی گئی۔ایک فوجی افسر نے بتایا کہ تمام بموںکو پترام چوکی علاقے میں واقع پھیکا ندی کے کنارے غیر آباد علاقے میں ناکارہ بنایا گیا۔ واضح ہو کہ 2004ء میں جنگ خلیج کے دوران اسکریپ دہلی پہنچا تھا۔ جب اسے فیکٹری میں پگھلانے کا کام شروع کیا گیا تودھماکہ ہوگیا جس کے نتیجے میں ایک مزدور ہلاک ہوگیا تھا۔