Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حکومت دباؤ میں نہیں آئے گی‘ احتساب ہر قیمت پر ہوگا‘ وزیر اعظم

اسلام آباد:  وزیر اعظم عمران خان کی جماعت تحریک انصاف نے کرپشن کے خلاف جدوجہد کو بنیاد بنا کر انتخابات میں حصہ لیا اور بھاری مینڈیٹ کے ساتھ کامیابی حاصل کی۔ گزشتہ روز قوم سے خطاب میں وزیر اعظم نے کرپٹ افراد کے خلاف دو ٹوک اور سخت موقف کا اظہار کرکے اپنے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ اپوزیشن حکومت پر دباؤ ڈال رہی ہے تاہم انہیں این آر او کسی قیمت پر نہیں ملے گا۔
ذرائع کے مطابق سعودی عرب سے پیکیج ملنے کے بعد گزشتہ روز وزیر اعظم عمران خان نے قوم سے براہ راست خطاب میں کہا کہ حزب اختلاف کی جماعتیں حکومت پر دباؤ بڑھا کر این آر او لینا چاہتی ہیں تاہم انہوں نے کہا کہ کان کھول کر سن لیں، اپوزیشن کچھ بھی کرلے، انہیں کسی قسم کا این آر او نہیں ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ احتجاج یا سڑکوں پر نکلنے والوں کو کنٹینر اور سہولیات ہم دیں گے تاہم دو ٹوک موقف کا اظہار کرتے ہوئے وزیرا عظم نے کہا کہ حکومت کسی کے دباؤ میں آئے گی نہ کرپٹ لوگوں کو چھوڑے گی۔
وزیراعظم نے کہا کہ ہم نے ان لوگوں پر مقدمات نہیں بنائے یہ کیسز تو سابقہ حکومت میں بنے ہیں۔  ہم تو صرف آڈٹ کروارہے ہیں اور ان مقدمات پر یہ ہمیں بلیک میل کرنے کی کوشش کررہے ہیں تاہم عوام مت گھبرائیں ہم کسی دباؤ میں نہیں آئیں گے اور سب کا احتساب کریں گے ۔
 
مزید پڑھیں:- - - -این آر او مانگا کس نے ؟

شیئر: