ریاض۔۔۔۔سرمایہ کاری مستقبل کانفرنس ریاض اختتام پذیر ہوگئی۔ اس موقع پر 56ارب ڈالر مالیت کے 25سے زیادہ معاہدوں پر دستخط کا اعلان کیا گیا۔ سعودی وزیر توانائی خالد الفالح نے بتایا کہ مذکورہ معاہدوں میں امریکی کمپنیوںکا حصہ سب سے زیادہ رہا ۔ کانفرنس کے تیسرے اور آخری روز بین الاقوامی نمائندگی وسیع پیمانے پر ہوئی ۔ الفالح نے توقع ظاہر کی کہ 2030ء تک سعودی عرب میں 1.6ٹریلین ریال( 427ارب ڈالر) کی سرمایہ کاری ہوگی۔ انہوں نے بتایا کہ سعودی عرب 1.3ٹریلین ریال( 345.6ارب ڈالر) سے زیادہ مالیت کی معدنیات کا مالک ہے۔